اردو

urdu

ETV Bharat / state

'اطمینان بخش ویکسینیشن تک کوئی کنٹینمنٹ زون ڈی نوٹیفائی نہیں کیا جائے گا' - Containment zones in Srinagar

ڈی سی سرینگر نے بتایا کہ ضلع سری نگر میں مجموعی طور پر 68،228 کووڈ 19 مثبت کیس ریکارڈ ہوئے ہیں، ان میں سے اب تک 65،220 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ضلع میں اب بھی کووڈ 19 کے 2194 ایکٹیو کیسز ہیں۔

'اطمینان بخش ویکسینیشن تک کوئی کنٹینمنٹ زون ڈی نوٹیفائی نہیں کیا جائے گا'
'اطمینان بخش ویکسینیشن تک کوئی کنٹینمنٹ زون ڈی نوٹیفائی نہیں کیا جائے گا'

By

Published : Jun 15, 2021, 12:28 PM IST

Updated : Jun 15, 2021, 12:35 PM IST

ڈپٹی کمشنر سری نگر اعجاز اسد نے کہا ہے کہ اطمینان بخش ویکسینیشن تک کسی بھی کنٹینمنٹ زون کو ڈی نوٹیفائی نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کا تحفظ ترجیح ہے اور کووڈ 19 ایس او پیز پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور کووڈ 19 لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ڈی سی نے یہ بات ضلع میں کووڈ 19 کے موجودہ حالات اور اس کی روک تھام، تخفیف اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔

تفصیلات دیتے ہوئے ڈی سی نے بتایا کہ ضلع سری نگر میں مجموعی طور پر 68،228 کووڈ 19 مثبت کیس ریکارڈ ہوئے ہیں، ان میں سے اب تک 65،220 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جبکہ ضلع میں 2194 کووڈ 19 مثبت کیسز ابھی بھی سرگرم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع سری نگر میں صحتیابی کی شرح 95.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مثبت معاملوں کی شرح 5.6 فیصد رہ گئی ہے۔

ڈی سی نے مزید کہا کہ میگا اینٹی کووڈ 19 ویکسی نیشن مہم آج ٹریڈ باڈیوں اور سول سوسائٹی کے ممبروں کے اشتراک سے اہم مقامات پر کیا جائے گا۔

ڈی سی نے بتایا کہ اب تک 304672 افراد کو ویکسینیشن کے جاری عمل کے تحت شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرینگر جموں اور بارہمولہ اضلاع کے بعد تیسرا ضلع ہے جہاں کووڈ 19 کی سب سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

Last Updated : Jun 15, 2021, 12:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details