اردو

urdu

سالانہ امرناتھ یاترا منسوخ

By

Published : Jul 21, 2020, 6:01 PM IST

Updated : Jul 21, 2020, 8:18 PM IST

شرائن بورڈ یاترا کے انعقاد کے حوالے سے پہلے ہی فیصلہ کر چکا ہے تاہم انتظامیہ میں تال میل کے فقدان کی وجہ سے حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوپایا تھا۔

No Amarnath Yatra this year
سالانہ امرناتھ یاترا منسوخ

جموں و کشمیر میں سالانہ ہونے والی یاترا 2020 کو منسوخ کیا گیا ہے۔

سالانہ امرناتھ یاترا منسوخ

آج امرناتھ یاترا کی تیاریاں اور اس کے انعقاد سے متعلق جموں میں انتظامیہ اور شری امرناتھ شرائن بورڈ کی ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں یہ فیصلہ لیا گیا۔

میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر گریش چندر مرمو کے علاوہ چیف سیکریٹری بی وی آر سبرامنیم، شرائن بورڈ کے سی ای او بپُل پھاٹک، انوپ کمار ایڈشنل سی ای او شرائن بورڈ اور کچھ سینئیر افسران بھی موجود تھے۔

بورڈ نے سپریم کورٹ کے اُس فیصلہ پر تبادلہ خیال کیا جس میں یاترا کے انعقاد کا اختیار مقامی انتظامیہ کو دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امرناتھ یاترا کے سلسلہ میں تفصیلی رپورٹ

بورڈ کو بتایا گیا کہ یاترا کے انعقاد کے حوالے سے تمام تیاریاں فروری ماہ سے ہی جاری تھی تاہم ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزہبی مقامات کو بند رکھا گیا ہیں۔ یہ احکامات 31 جولائی تک جاری رہیں گے۔

تمام امور پر تبادلہ خیال کے بعد بورڈ نے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ موجودہ صوتحال میں یاترا کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔

بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ 'انہیں یاترا کی منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے کافی افسردگی ہو رہی ہیں لیکن عوام کے مفاد میں یہ کرنا ضروری ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جزبات کا احترام کرتے ہوئے بورڈ مزہبی رسومات اور گھپا کا لائیو ٹیلی کاسٹ کریں گا۔ صبح اور شام کو ہونے والی آرتی کو براہ راست نشر کیا جائے گا۔

دیگر روایتی رسومات کو پہلے کی طرح انجام دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امرناتھ یاترا سے متعلق تیاریوں کی تفصیلی رپورٹ طلب

قابل ذکر ہے کہ شرائن بورڈ یاترا کے انعقاد کے حوالے سے پہلے ہی فیصلہ کر چکا ہے تاہم انتظامیہ میں تال میل کے فقدان کی وجہ سے حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوپایا تھا۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب امسال سالانہ امرناتھ یاترا 21 جولائی سے شروع ہونی تھی۔ عمومی طور پر دو ماہ تک جاری رہنے والی امرناتھ یاترا میں لاکھوں یاتری حصہ لیتے تھے۔

انتظامیہ نے اس سے قبل یاترا کووڈ 19 کی وجہ سے 15 دنوں تک ہی محدود رکھنے کا فیصلہ لیا تھا۔

صوبائی کمشنر کشمیر نے حال ہی میں ای ٹی وی بھارت کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ ' یاترا کے انعقاد کے سلسلے میں حتمی فیصلہ لیا جانا باقی ہے'۔

Last Updated : Jul 21, 2020, 8:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details