اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: کورونا سے مزید 9 اموات - کورونا سے موت

وادی کشمیر میں آج کورونا وائرس میں مبتلا 9 مریض موت کی آغوش میں چلے گئے۔

کشمیر: کورونا سے مزید 9 اموات
کشمیر: کورونا سے مزید 9 اموات

By

Published : Jul 17, 2020, 11:04 PM IST

وادی کشمیر میں کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 9 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے بعد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 231 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرینگر میں 4 اموات، پلوامہ میں 2، شوپیاں، بانڈی پورہ اور بڈگام میں ایک ایک موت ہوئی ہے۔

سکمز صورہ میں پلوامہ کے 65 سالہ شخص اور بڈگام کے 55 سالہ سالہ شخص کی موت ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق سکمز بمنہ میں حیدرپورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے 58 سالہ ایک شخص کی موت ہوئی ہے متوفی کو چند روز قبل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ مختلف امراض میں بھی متبلا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر: اب تک کے سب سے زیادہ 601 پازیٹیو کیسز

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وادی میں کورونا وائرس کے 464 پازیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں۔ وادی میں کورونا متاثرین کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔اس کے علاوہ وادی میں 213 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ضلع سرینگر میں اب تک کورونا سے متعلق سب سے زیادہ 59 اموات درج ہوئی ہیں اور دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں اب تک 48 افراد کی اس وائرس میں مبتلا ہو کر موت واقع ہوئی ہے۔

ضلع کولگام میں 23، شوپیاں میں سات18 اننت ناگ میں 17، کپواڑہ میں 13، بڈگام میں 17، پلوامہ میں 10 اور بانڈی پورہ اور گاندربل میں چار چار، جموں میں 11، ڈوڈہ میں 2 اور کھٹوعہ، راجوری، ادھمپور، سانبہ اور پونچھ میں ایک ایک مریض کورونا میں مبتلا ہوکر داعی اجل کو لبیک کہہ گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details