اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے کہا کہ 'وادی کشمیر میں موسم اگلے 24 گھنٹے تک خشک رہے گا۔ وہیں وادی میں 13 سے 15 مئی کے درمیان کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ Weather Forecast in Kashmir

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج

By

Published : May 10, 2023, 11:52 AM IST

سری نگر: وادی کشمیر میں موسم میں بہتری درج ہونے کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں کہا کہ وادی میں 12 مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 13 سے 15 مئی تک موسم کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہوا ہے۔ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے5.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے5.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گیا جو معمول سے5.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ ادھر وادی میں بدھ کو صبح سے ہی موسم نہ صرف خشک بلکہ دھوپ بھی چھائی رہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details