سری نگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے جس سے سردیوں کی لہر تیز تر ہوئی ہے۔ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔سری نگر میں ہفتے کی صبح دھند بھی چھائی رہی۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ Coldest Increase in Kashmir
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔