محکمۂ موسمیات کے ترجمان کے مطابق کہ سرینگر میں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 9 اعشاریہ 4 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں، گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 8.3 درج ہوا تھا۔
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ میں سب سے کم درجہ حرارت 7.8 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گذشتہ روز 7.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ضلع اننت ناگ کے پہلگام میں 4.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز یہاں 2.1 ڈگری درج کیا گیا تھا۔ پہلگام میں رات کے دوران 1.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔
کوکرناگ میں درجہ حرارت 7.5 ڈگری، کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.0 ڈگری گلمرگ میں 2.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی میں 14 سے 19 اپریل تک موسم ناساز رہے گا جس دوران موسلا دھار بارش بھی یوسکتی ہے۔