سری نگر:وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 10 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرت یافتہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ دریں اثنا وادی میں ہفتے کی صبح سے ہی موسم خشک و خوشگوار رہا ہے جس سے جہاں لوگوں کو پارکوں وغیرہ میں لطف اندوز ہوتے ہوئے بھی دیکھا گیا وہیں کسانوں کو اپنے اپنے باغوں اور کھیت کھلیانوں میں بھی مصروف دیکھا گیا۔