سری نگر: محکمہ موسمیات کی طرف سے برف وباراں کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف وباراں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 20 فروری کو ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔ ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج بہتری واقع ہو رہی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 6.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے6.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جو معمول سے 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: Drinking Water موسم گرما میں پینے کے پانی کی سربراہی کےلیے اقدامات