اردو

urdu

ETV Bharat / state

این آئی اے کی انجینیئر رشید سے پوچھ گچھ - عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئیر رشید

عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئیر رشید کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے سمن جاری کر کے دہلی طلب کیا گیا اور ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔

انجینیئر رشید

By

Published : Aug 4, 2019, 7:02 PM IST

اس حوالے سے پیپلز مومنٹ کے سربراہ سابق آئی اے ایس افسر شاہ فیصل نے این آئی اے کی جانب سے انجینیئر رشید کو سمن جاری کرنے پر سخت مذمت کی اور اس پر برہمی کا اظہاربھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ وادی کشمیر کے لوگوں کی موثر آواز ہیں اور اس آواز کو دبانے کے لیے اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں وہ بھی ایسے وقت جب وادی میں تشویش اور خوف و ہراس کی صورتحال پائی جارہی ہے۔

شاہ فیصل نے قومی تحقیقاتی ایجنسی سے مطالبہ کیا ہے کہ انجینیئر رشید سے پوچھ گچھ جلد مکمل کی جائے اور انہیں فوراً سرینگر واپس بھیجا جائے کیونکہ وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال میں انجینیئر رشید جیسے رہنما کی کشمیری عوام کو سخت ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details