سرینگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس نے ایک آئی ایس آئی ایس آئی ماڈیول کے سلسلے میں پیر کے روز سرینگر اور کیرلہ میں چھاپے مارے۔این آئی اے کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحقیقاتی ایجنسی نے محمد امین عرف ابو یحییٰ ساکن کڈنامانا ضلع ملاپورم کیرلہ کے بارے میں تحقیقات شروع کی تھی جو ٹیلی گرام، ہوپ اور انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کی وساطت سے آئی ایس آئی ایس آئی پروپگنڈا چلا رہا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ ان سوشل میڈیا چینلوں کے ذریعے وہ آئی ایس آئی ایس آئی کے "پر تشدد جہادی نظریات" کی تشہیر کرتا تھا اور آئی ایس آئی ایس آئی کے اس ماڈیول کے لئے نئی بھرتیاں کرتا تھا۔ترجمان نے بیان میں کہا کہ ابو یحییٰ اور اس کے ساتھیوں نے ٹارگیٹ ہلاکتوں کے لئے بعض افراد کی نشاندہی بھی کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے جموں وکشمیر ہجرت کرنے کا پلان بھی بنایا تھا تاکہ عسکریت پسند سرگرمیوں کو انجام دیا جاسکے اور اس سفر کے لئے مختلف وسائل سے فنڈ بھی جمع کیا گیا تھا۔
بیان کے مطابق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ محمد امین کیرلہ کے دیپتی مارلا کے رابطے میں تھا جس نے مذہب تبدیل کیا تھا اور اس کی شادی منگلور کے انس عبدالرحمن سے ہوئی تھی۔