قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی دہلی کی خصوصی عدالت نے عسکریت پسندی سے متعلق ایک کیس میں حزب المجاہدین سے وابستہ دو افراد کو 12 سال اور دو دیگر کو 10سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔ این آئی کی عدالت نے ان پر جرمانہ بھی عائد کیا۔
این آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ 26 اکتوبر کو این آئی اے کی خصوصی عدالت، دہلی نے JAKART کیس (RC 11/2011/NIA/DLI) کے تحت 120 B IPC میں 27 ستمبر کو قصوروار ٹھہرائے گئے چار ملزمین کے خلاف سزا سنائی گئی۔
سزا پانے والے ملزم محمد شفیع شاہ عرف ڈاکٹر عرف داؤد عرف نثار کو 12 سال قید بامشقت اور 15000 روپے جرمانہ، طالب لالی عرف وسیم عرف ابو عمر کو 10 سال قید بامشقت اور 10000 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ جب کہ مظفر احمد ڈار عرف غزنوی عرف محمد علی کو 12 سال قید بامشقت اور 15000 روپے جرمانہ اور مشتاق احمد لون عرف مشتاق عالم کو 10 سال قید بامشقت اور 10000 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔