اردو

urdu

ETV Bharat / state

chattisgarh NHM team on jk visit: این ایچ مشن چھتیس گڑھ کی ٹیم یو ٹی کے دورے پر

ریاست چھتیس گڑھ، یونین ٹیریٹری کی صحت خدمات خاص کر آئی پی ایچ ایس پر مبنی ڈسٹرکٹ گیپ اینالیسس، آشا ماڈل سمیت دیگر خدمات، طریقہ کار کو اپنی ریاست میں اپنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ chattisgarh NHM team visits jammu and kashmir

این ایچ مشن چھتیس گڑھ کی ٹیم یو ٹی کے دورے پر
این ایچ مشن چھتیس گڑھ کی ٹیم یو ٹی کے دورے پر

By

Published : Jul 11, 2023, 12:35 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر) :اسٹیٹ ہیلتھ سوسائٹی، نیشنل ہیلتھ مشن، چھتیس گڑھ کے افسران کی ایک اعلیٰ سطح کی ٹیم نے جوائنٹ ڈائریکٹر کی سربراہی میں اسٹیٹ پروگرام منیجر اور منصوبہ بندی کے دیگر افسران کے ہمراہ اسٹیٹ ہیلتھ سوسائٹی، نیشنل ہیلتھ مشن جموں وکشمیر کے اولڈ سیکریٹریٹ سرینگر کے دفتر کا دورہ کیا۔ ٹیم جموں وکشمیر یونین ٹیریٹری کے ایک ہفتے کے دورے پر ہے۔ جس کا مقصد یو ٹی کے بہترین طریقوں جیسے کہ آئی پی ایچ ایس پر مبنی ڈسٹرکٹ گیپ اینالیسس، آشا ماڈل، اسکل لیب اور ڈی این بی پروگرام کا مطالعہ کرنا اور سمجھنا ہے جس کی قومی سطح پر سراہنا کی گئی ہے۔ ایسے میں چھتیس گڑھ ریاست مذکورہ صحت خدمات کے طریقہ کار کو اپنی ریاست میں اپنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

این ایچ ایم جے اینڈ کے اور این آئی پی پی آئی کے افسران نے نیشنل ہیلتھ مشن کے افسران کے ساتھ بات چیت کے دوران جموں وکشمیر کے ذریعے اپنائے گئے بہتریں طریقوں کی عمل آوری کا فریم ورک فراہم کرنے کے لیے تفصیلی پیشکش کی۔ چھتیس گڑھ کے افسران نے نیشنل ہیلتھ مشن جموں وکشمیر کے زچہ و بچہ کی صحت، سی پی اینڈ آشا، سی پی ایچ سی، ڈی این بی، کوالٹی اینڈ پیشینٹ سیفٹی، اسکل لیب ڈویژنز کے ساتھ بات چیت کی۔ وہیں جموں وکشمیر انتظامیہ نے یہاں کے ہیلتھ سیکٹر کو ترقی دینے میں جو اقدامات اپنائے ہیں چھتیس گڑھ سے آیا ہوا وفد ان تصورات سے بے حد متاثر ہوا۔

مزید پڑھیں:این ایچ ایم ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کو منظوری

ادھر، نیشل ہیلتھ مشن جموں وکشمیر نے مستقبل میں چھتیس گڑھ ریاست کو ضرورت پڑنے پر ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details