اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں نئے طبی منصوبے کا آ‏‏غاز - health insurance

ایوشمان بھارت کی طرز پر ہر شہری کو طبی سہولیات فراہم کرانے کے لیے گورنر جی سی مرمو کی صدارت میں گورنر کاؤنسل کے اجلاس میں جموں و کشمیر طبی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر میں نئے طبی منصوبے کا آ‏‏غاض
جموں و کشمیر میں نئے طبی منصوبے کا آ‏‏غاض

By

Published : Mar 19, 2020, 8:52 PM IST

اجلاس میں بتایا گیا کہ اس منصوبے کے نافذ ہونے سے جموں و کشمیر یونیورسٹی ہیلتھ کیئر محکمہ ملک کی دیگر ریاستوں میں آگے ہو جائے گا۔

جموں و کشمیر میں نئے طبی منصوبے کا آ‏‏غاض

گورنر کاؤنسل کے اس فیصلے کے بعد اب جموں و کشمیر میں تقریبا 1.25 کروڑ کو وہ تمام طبی سہولتیں مہیا ہوں گی جو ایوشمان بھارت پی ایم جے اے وائی کے تحت دی جاتی ہے۔

موجودہ وقت میں جموں و کشمیر میں 31 لاکھ کی آبادی پر مشتمل 5.95 لاک خاندان ہی ایوشمان بھارت کے تحت فائدہ اٹھا پاتی ہیں۔ طبی سحولت کے تحت 15 لاکھ اور خاندانوں کو شامل کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت ہر استفادہ کنندہ کو ہر برس پانچ لاکھ روپے کا مفت طبی بیما فلوٹر دیا جائے گا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ اس منصوبے کے تحت خاندان کے ارکان، ان کی عمر یا ان کے صنف کی کوئی بندش نہیں ہے۔ اگر کوئی استفادہ کنندہ پہلے سے ہی کسی بیماری سے متاثر ہے تو اسے اس کے علاج کی سہولت ملے گی۔ منصوبے کے تحت پینل میں شامل تمام ہسپتالوں میں کیشلیس علاج کی سہولت ملے گی۔ اس منصوبے کے تحت فائدہ اٹھانے والے پورے ملک میں 20853 سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں میں علاج کرا سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details