انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت میں امسال سب سے زیادہ سیاح جموں و کشمیر آئے ہیں جس کی بدولت یہاں بے روزگاری کی شرح 16 اعشاریہ ایک فیصد سے گر کر 9 فیصد پر آ گئی ہے۔
منوج سنہا نے یہ باتیں پیر کو یہاں منعقدہ سیاحتی کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیں۔
انہوں نے کہا: 'ہفتے یا دس دن کے اندر جموں و کشمیر انتظامیہ ایک فلم پالیسی لے کر آ رہی ہے۔ اس کے ذریعے ہم کشمیر کے سنہری دور کو واپس سلور سکرین پر لا سکیں گے'۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سیاحتی سرگرمیاں جاری ہیں اور اس دوران سیاحوں و مقامی لوگوں کی صحت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا: 'پوری دنیا میں کورونا کی وجہ سے جو سیکٹر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے وہ سیاحت کا ہے۔ جموں و کشمیر میں سیاحوں اور عوام کی صحت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ کئے بغیر ہم نے کئی قدم اٹھائے ہیں جن کی بدولت یہاں سیاحتی سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں۔ اس انڈسٹری سے جڑے لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوئے ہیں'۔