اردو

urdu

ETV Bharat / state

ماضی کو دفن کرکے آگے بڑھنا ہوگا: پاکستانی فوجی سربراہ

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا 'ہمارے پڑوسی (بھارت) کو 'مسئلہ کشمیر' حل کرنا ہوگا کیونکہ بھارت - پاکستان کے مابین مستحکم تعلقات مشرقی اورمغربی ایشیاء کو قریب لاسکتے ہیں۔'

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ

By

Published : Mar 18, 2021, 5:49 PM IST

آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہا ہے کہ 'وقت آگیا ہے کہ ماضی کو دفن کرکے مستقبل کی جانب بڑھیں'۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسلام آباد میں سکیورٹی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل موصوف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بڑی وجہ 'مسئلہ کشمیر' ہے اور دونوں ممالک کے مابین امن کے لیے 'مسئلہ کشمیر' کا حل ضروری ہے'۔

پاکستان کے فوجی سربراہ نے کہا 'بھارت - پاکستان کے مابین تعلقات مشرقی اور مغربی ایشیا کو منسلک کرتے ہوئے جنوب اور وسط ایشیا کی صلاحیتیں پروان چڑھانے کی کنجی ہے۔ لیکن یہ صلاحیتیں دونوں جوہری ممالک کے درمیان یرغمال بنی ہوئی ہیں۔'

قمر باجوہ نے کہا کہ ماضی کو دفن کر کے آگے بڑھنے کا وقت آ گیا ہے۔ بامعنی مذکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی ذمے داری اب بھارت پر عائد ہوتی ہے۔ ہمارے پڑوسی کو مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا کیونکہ مستحکم پاک و ہند تعلقات مشرقی اورمغربی ایشیاء کو قریب لاسکتے ہیں۔'

واضح رہے کہ قمر جاوید باجوہ کا یہ بیان پاکستانی وزیر اعظم کے بیان کے ایک دن بعد سامنے آیا۔ عمران خان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے پہلے قدم بڑھانا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details