اردو

urdu

ETV Bharat / state

NC Slams Manoj Sinha برقی رو فراہم کرنے میں متعلقہ محکمہ ہورہا ہے ناکام، این سی - کشمیر میں برفباری

این سی نیشنل کانفرس نے ایل جی انتظامیہ کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں عوام  کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا یے۔Power Curtailment in Kashmir ahead of winter

علی محمد ساگر
علی محمد ساگر

By

Published : Nov 9, 2022, 6:23 PM IST

سرینگر:نیشنل کانفرس نے ایل جی انتظامیہ کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ موسم سرما کے شروعات میں ہی برقی رو فراہم کرنے میں متعلقہ محکمہ کوتاہی سے کام کررہا ہے۔NC Slams Manoj Sinha

این سی نیشنل کانفرس نے ایل جی انتظامیہ کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا یے۔ Power Curtailment in Kashmir ahead of winter

برقی رو فراہم کرنے میں متعلقہ محکمہ ہورہا ہے ناکام، این سی
این سی کے جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر نے بدھ کے روز کہا کہ بجلی کا بحران وادی کشمیر میں شروع ہوگیا۔ ایسے میں متعلقہ محکمے کی جانب سے جاری کیے گئے بجلی شیڈول کے مطابق برقی رو فراہم نہیں ہو پارہی ہے۔انہوں نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ شہری علاقوں میں بجلی شیڈول کے مطابق فراہم نہیں کی جارہی جبکہ گاؤں دیہات میں خدا ہی حافظ ہے۔

مزید پڑھیں:Winter Preparations In Kashmir وادی کے لوگ موسم سرما کی تیاریوں میں مصروف

علی محمد ساگر نے مزید کہا کہ میٹر والے علاقےمیں بھی بہتر طور بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے ایسے میں حکام کے وہ دعوے کھولے اور جھوٹ ثابت ہورہے ہیں جس میں 24 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کی بات کہی گئی تھی۔اس پر ستم ظریفی بجلی فیس میں اضافہ۔ انہوں نے انتظامیہ خاص کر متعلقہ محکمے پر زور دیا کہ وہ شیڈول کے مطابق عوام کو بجلی فراہم کریں تاکہ آنے والے سخت سردی کے ایام میں لوگوں کو راحت پہنچائی جائے

ABOUT THE AUTHOR

...view details