اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sajjad Lone Slams NC نیشنل کانفرنس کشمیریوں کی قاتل ہے، سجاد لون - سجاد لون کی فاروق عبداللہ پر تنقید

جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون نے نیشنل کانفرنس کو ایک بار پھر نشانہ بناتے ہوئے فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کو کشمیریوں کے قاتل ہونے کا الزام عائد کیا۔ Sajjad Lone Accused National Conference of Murder

Sajjad Lone Slams NC
پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون

By

Published : Dec 12, 2022, 2:21 PM IST

Updated : Dec 12, 2022, 2:50 PM IST

سرینگر: سجاد لون نے سرینگر میں پارٹی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے دور اقتدار میں ایک لاکھ کشمیری لوگوں کو قبرستانوں میں دفن کیا گیا جن کے قتل کے ذمہ دار فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس لیڈران نے 16 ہزار کشمیریوں پر 'پبلک سیفٹی ایکٹ' نافذ کرکے انہیں جیل میں قید کیا تھا۔ Sajjad Lone Criticize Farooq Abdullah

جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون

سجاد لون نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس قیادت جموں کشمیر کے عوام کو دفعہ 370 کی بحالی کے متعلق جھوٹ بول کر گمراہ کررہی ہے اور خود بی جے پی کے ساتھ ساز باز کرکے اقتدار میں آنا چاہتی ہے۔ سجاد لون نے دعویٰ کیا کہ پیپلز کانفرنس عوام کے ساتھ سچ کی سیاست کرے گی اور لوگوں کو جھوٹ بولنے والے سیاستدانوں کو سبق سکھانا چاہیے۔ اس تقریب کے دوران نیشنل کانفرس کے ایک لیڈر منظور وانی جو بڈگام کے خانصاحب حلقہ انتخاب کے رہنے والے ہیں، نے پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔

Last Updated : Dec 12, 2022, 2:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details