سرینگر:نیشنل کانفرنس نے سرینگر میں پارٹی کی صوبائی کمیٹی کا اجلاس پارٹی کے نوائے صبح کمپلیکس میں منعقد ہوا، جس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل کانفرنس کو اسمبلی کی سبھی 90 سیٹوں پر انتخاب لڑنے کے لیے تیاری کرنی چاہیے۔ جموں و کشمیر کی متنازع حد بندی کے بعد اسمبلی میں نشستوں کی تعداد نوے ہوگئی ہے۔ حالانکہ نیشنل کانفرنس نے حد بندی کی رپورٹ پر اعتراضات کیے تھے۔Provincial Committee Meeting of NC in Srinagar
اجلاس کے بعد پارٹی کے ٹویٹر ہینڈل پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اجلاس میں سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کی شناخت کو بچانے کا واحد راستہ یہ ہے کہ پہلے ووٹ رجسٹر کیا جائے اور بعد میں اس کا استعمال کیا جائے۔ NC to contest assembly elections on all ninety seats
ٹوئٹر بیان کے مطابق صوبائی کمیٹی کے اجلاس میں اس بات پر ارکان نے برہمی کا اظہار کیا کہ پیپلز الائنس فار گپکار الائنس (پی اے جی ڈی) کی بعض اکائیوں نے حالیہ دنوں میں بیانات، آڈیو جنگلز اور تقاریر میں نیشنل کانفرنس کو نشانہ بنایا ہے۔ ان ارکان نے محسوس کیا کہ یہ طرز عمل اس اتحاد کے استحکام کے لیے نیک شگون نہیں ہے۔