اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hit And Run Case نگین پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس میں تین لڑکوں کو گرفتار کیا - جموں و کشمیر پولیس

نگین پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس میں ملوث تین لڑکوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے حادثے میں استعمال میں ہونے والی موٹر سائیکل کو بھی قبضے میں لے لیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 25, 2023, 10:56 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے حضرت بل علاقے میں موٹر سائیکل نے خاتون کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئی۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل پر سوار تین لڑکوں کو حراست میں لیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حضرت بل علاقے میں موٹر سائیکل نے خاتون کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی جانب سے ہٹ اینڈ رن کیس میں ملوث افراد کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کے بعد تینوں کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج نے ملزمان کو پکڑنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس حادثہ میں استعمال میں ہونے والی موٹر سائیکل کو پولیس نے قبضے میں لیا ہے۔ بتادیں کہ پولیس نے اس سے پہلے ٹویٹ کے ذریعے عوام سے اپیل کی تھی کہ ان 3 ملزمان کی شناخت کریں جو ہٹ اینڈ رن حادثے میں ملوچ ہے پولیس نے ٹیوٹ میں لکھا کہ اطلاع دینے والے کو فرد کو انعام دیا جائے گا اور شناخت کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:Youth Assaulted In Srinagar سرینگر میں دو نوجوانوں پر حملہ کرنے کے الزام میں تین افراد گرفتار

ادھر سرینگر پولیس نے عیدگاہ علاقے میں دو لڑکوں پر حملے کرکے انہیں زخمی کرنے کے الزام میں تین افراد کر گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے مذکوہ افراد کے خلاف پولیس اسٹیشن صفا کدل میں ایک کیس بھی درج کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details