عوامی نیشنل کانفرنس کے سنئیر نائب صدر مظفر شاہ نے الزام عائد کیا ہے ڈی ڈی سی انتخابات کے چھٹے مرحلے کی پولنگ کےدوران بانڈی پورہ کے غرورہ بلاک کے 4پالنگ مرکز پر بوتھ کپچرنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔
'بوتھ کپچرنگ کے معاملے میں الیکشن کمشن کاروائی عمل میں لائے' - اردو نیوز
عوامی نیشنل کانفرنس کے سنئیر نائب صدر مظفر شاہ نے الزام عائد کیا ہے ڈی ڈی سی انتخابات کے چھٹے مرحلے کی پولنگ کے دوران بانڈی پورہ کے غرورہ بلاک کے 4 پالنگ مرکز پر بوتھ کپچرنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔
انہوں نے کہا 'وہاں ایک مخصوص پارٹی کے امیدوار کو جتوانے کے لئے اس طرح کی غیر قانونی حرکت کی گئی ہے جو انتخابات کےضابطہ اخلاق کے خلاف ہے ۔'
انہوں نے کہا کہ 'ایک مخصوص امیدوار کو کامیاب بنانے کے لئے غرورہ بلاک میں ایس ٹی ایف کی مدد لی گئی ہے ۔اور یہ سب کچھ سی سی ٹی وی کمیرہ میں بھی دیکھا جاسکتا یے۔'
مظفر شاہ نے کہا کہ 'ثبوت سمیت اس معاملے کے حوالے سٹیٹ الیکشن کمشن میں شکایت درج کروائی جاچکی اب دیکھنا یہ ہوگا کہ اس شکایت کو لے کر اب الیکشن کمشن قصور واروں کے خلاف واقعی کاروائی عمل میں لائے گا یا نہیں ۔'
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں بی جے پی کے امیدواروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے اڈی چوٹی کے زور لگائے جارہے ہیں اور پوری مرکزی حکومت کو یہاں خیمہ زن کیا گیا یے۔
اے این سی کے سنئیر نائب صدر نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا پی اے جی ڈی کے امیدوارواں کو سیکورٹی کے بہانے ہوٹلوں میں بند کر کے انتخابی مہم چلانے سے روکا جارہا ہے ۔وہیں انتخابات کے دن بھی انہیں کمروں میں بند کیا جاتا یے جو کہ ملک کی جمہوریت پر کئی سوالات کھڑا کرتے ہیں۔