جموں و کشمیر میں جیل حکام نے قیدیوں کو اہل خانہ سے روبرو ملاقات کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
جیل حکام کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق ’’عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جموں و کشمیر کے جیلوں میں قید افراد کے گھر والوں کو قیدیوں سے ملنے کی اجازت نہیں تھی۔ تاہم اب تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے قیدیوں کو اپنے گھر والوں سے روبرو ملاقات کرنے کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘‘
اس کے مزید کہا گیا ہے کہ ’’قیدیوں کو اپنے گھر والوں سے ایک مہینے میں صرف ایک بار ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے گی اور کتنے فرد ملاقات کرسکتے ہیں؟ اس کا فیصلہ جیل سپرانٹنڈنٹ قوانین کے مدنظر کریں گے۔‘‘