اردو

urdu

ETV Bharat / state

فاروق عبداللہ نے ایم پی فنڈ سے ہسپتالوں کو امداد کی - بیماری نے بھیانک شکل اختیار کی

نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو بہتر طبی سہولیات مہیا کرانے کی غرض سے سرینگر کے مختلف ہسپتالوں کو اپنے ایم پی فنڈ سے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کی رقم جاری کی ہے۔

Farooq
فاروق عبد اللہ

By

Published : May 8, 2021, 3:54 PM IST

وادی کشمیر میں کووڈ مریضوں کے علاج کی خاطر بہتر سہولیات مہیا رکھنے کے لیے نیشنل کانفرس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے ایم پی ایل اے ڈی فنڈ سے سرینگر کے مختلف ہسپتالوں کے لیے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے واگزار کیے ہیں۔



ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد کو لکھے گئ‏ے خط میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے حلقہ انتخاب میں قائم مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے بہتر طبی ضروریات کے لئے یہ رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔


واگزار کی گئی رقم میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کے لیے 50 لاکھ رکھے گئے ہیں جبکہ ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر، سی ڈی ہسپتال اور سکمز میڈیکل کالج سرینگر کے لیے بالترتیب 30 لاکھ روپے واگزار کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوم القدس اور الوداع کے موقع پر خاموش رہی وادی


ڈاکٹر فاروق عبدللہ نے خط میں لکھا ہے کہ وادی کشمیر میں کورونا وائرس کی وبائی بیماری نے بھیانک شکل اختیار کی ہے جس کی وجہ سے متاثرین اور مہلوکین کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہوش ربا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ایسی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ایم پی فنڈ سے واگزار کی گئی رقم کو ہسپتالوں میں متاثرہ مریضوں کے علاج اور دستیاب سہولیات کے لیے کام میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details