اردو

urdu

ETV Bharat / state

غیر قانونی تجاوزات کے خلاف مہم - غیر قانونی طور پر خلاف ورزی

اتھارٹی نے اپنے حدود میں آنے والے باشندوں سے اپیل کی کہ وہ بغیر اجازت نامے کے رہاشی مکانات بنانے کے علاوہ دیگر تعمیرات کھڑا کرنے سے اجتناب کرے۔

غیر قانونی تجاوزات کے خلاف مہم
غیر قانونی تجاوزات کے خلاف مہم

By

Published : Oct 18, 2020, 6:01 PM IST

لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سرینگر کے حدود میں غیر قانونی طور سے کھڑے کئےگئے تجاوزات کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے کئی تعمیراتی ڈھانچوں کو منہدم کر دیا۔

غیر قانونی تجاوزات کے خلاف مہم

لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انفورسمنٹ ونگ نے سرینگر کے مضافات میں واقع چند پورہ ہارون، این ایف آر، تیل بل، سعید کدل اور مین شاہ صاحب رعناواری وغیرہ علاقوں میں انہدامی کاروائی عمل میں لاکر ناجائز اور غیر قانونی طور سے بنائے گئے ڈھانچوں کو منہدم کیا۔

ادھر محکمہ کی جانب سے شبانہ ناکوں کے دوران ان گاڑی مالکان کے خلاف بھی کاروائی کی گئی جو غیر قانونی طور پر خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو تعمیرات کے لئے ساز و سامان سپلائی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: این ای ای ٹی: باسط بلال جموں و کشمیر ٹاپر کیسے بنے؟


اس دوران لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حدود میں آنے والے باشندوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بغیر اجازت نامے کے یا غیر قانونی طور سے رہاشی مکانات بنانے کے علاوہ دیگر تعمیرات کھڑا کرنے سے اجتناب کریں، ورنہ ان کے خلاف قانون کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details