سرینگر:سرینگر کے مضافاتی علاقے چھانہ پورہ میں پی ڈی ڈی محکمے کی ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان ایک زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کی موت موقعے پر ہی ہوگئی ہے۔ اطلاع کے مطابق چھانہ پورہ بائی پاس کے مقام پر مبینہ طور پر پی ڈی ڈی محکمے کی ٹرک نے ایک موٹر سائیکل سوار کو زور دار ٹکر ماری جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار کی موت ہوئی۔متوفی کی شناخت گوجوارہ سرینگر کے جاوید احمد بابا ولد غلام نبی بابا کے طور ہوئی ہے۔پولیس نے واقع کی تصدیق کی ہے اور معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
Motorcyclist killed in Srinagar سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک
سرینگرکے چھانہ پورہ علاقے میں جمعرات کے روز ایک سڑک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار کی موت واقعہ ہوئی۔ متوفی کی شناخت گوجوارہ سرینگر کے جاوید احمد بابا ولد غلام نبی بابا کے طور ہوئی ہے۔
Etv Bharat
مزید پڑھیں:Bus Accident ادھم پور میں بس حادثے کا شکار، 20 افراد زخمی
واضح رہے کہ آج ضلع ادھمپور کے مونگری علاقے میں جمعے ایک سڑک حادثے میں کم سے کم 16 افراد زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اودھم کے مونگری علاقے میں جمعے کی صبح ایک گاڑی سڑک سے لڑھک گئی جس کےنتیجے میں کم سے کم 20 افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ گاڑی اودھم پور سے مونگری جا رہی تھی۔