سرینگر میں آتشزدگی، ماں بیٹا ہلاک، چھ املاک خاکستر - etv bharat
ماں-بیٹے کو شید زخمی حالت میں ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھے۔
سرینگر میں آتشزدگی، ماں بیٹا ہلاک، چھ املاک خاکستر
جموں و کشمیر کی گرمائی دارلحکومت سرینگر میں گزشتہ شب ایک اور آگ کی واردات پیش آئی جس میں ایک خاتون اور اس کے بیٹے کی موت واقع ہوئی۔
پولیس بیان کے مطابق "گزشتہ شب سرینگر کے ہفت چنار علاقے میں غلام محمد شیخ کے گھر میں اچانک آگ نمودار ہو گئی۔ اس حادثے میں شیخ کی اہلیہ اجمیر (40) اور بیٹا محمد عباس شیخ (6) کی موت واقع ہوئی۔"