سرینگر:جموں وکشمیر میں آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت اب تک 9 لاکھ 93 ہزار مریضوں کو علاج و معالجہ کیا گیا جس پر 1687 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 1687 کروڑ روپے میں سے سرکار نے 1325 کروڑ روپے مختلف نجی اور سرکاری اسپتالوں کو ادا کیے ہیں۔ ایسے میں جموں وکشمیر یوٹی کے 82 لاکھ سے زائد گولڈن کارڈ فراہم کر کے ہر کنبہ کے کم از کم ایک فرد کو اسکیم کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Ayushman Bharat Golden Card آیوشمان بھارت گولڈن کارڈعوام کے لئے فائدہ مند،لوگوں کے تاثرات
جموں و کشمیر کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کے لیے آیوشمان بھارت صحت اسکیم کے تحت 97 لاکھ 17 ہزار 471 افراد کو اسکیم کے دائرے میں لانا تھا تاہم گزشتہ برس کے دوران صرف 82 لاکھ 10 ہزار 171 افراد کو ہی گولڈن کارڈ فراہم کیے جا سکے ہیں جب کہ 15 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد کو اندراج نہیں ہوا ہے۔
گزشتہ 3 برس کے دوران 9 لاکھ 93 ہزار مریضوں کو مفت علاج و معالجہ فراہم کرنے پر 1687 کروڑ روپے صرف ہوئے ہیں جن میں سے 8 لاکھ 87 ہزار مریضوں کے لیے علاج کے لیے 1325 کروڑ روپیے ادا کیے جاچکے ہیں۔ وہیں 362 کروڑ روپے ابھی ادا کرنا باقی ہیں۔