مولانا شوکت شاہ قتل کیس میں عدالت نے پانچوں ملزمان کو بری کردیا ہے۔ ایک خصوصی عدالت نے جمعیت اہلحدیث کے سربراہ مولوی شوکت شاہ کے قتل کے الزام میں پانچوں افراد کو بری کردیا ہے۔ ایک ملزم مقدمے کی سماعت کے دوران پہلے ہی فوت ہوچکا تھا۔
عالم دین مولوی شوکت احمد شاہ 8 اپریل 2011 کو سرینگر کے مائسمہ علاقے میں ایک مسجد کے باہر آئی ای ڈی دھماکے میں مارے گئے تھے۔ مقتول عالم دین جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک کے قریبی ساتھیوں میں شمار کئے جاتے تھے اور اس سے قبل 2010 کے ناسازگار حالات کے دوران انہیں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بند بھی رکھا گیا تھا۔
مولانا شوکت کے قتل کے بعد پولیس نے فوری تفتیش شروع کردی۔ جموں و کشمیر پولیس نے دفعہ 302 7/27، 4/5 سب ایکٹ 13 اور 18 غیر قانونی سرگرمیوں کے تحت 2011 میں ایف آئی آر درج کر کے خصوصی عدالت کے سامنے پانچ افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا۔