جموں: جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی مجموعی صورتحال میں بہتری ایک خوش آئند قدم ہے لیکن اس کے باوجود عسکریت پسندی اب بھی ایک چیلنج ہے کیونکہ یہ ختم نہیں ہوئی۔ Militancy still a Challenge in Kashmir
جموں میں کھیلوں کے ایک ایونٹ کے دوران ڈی جی پی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں واقعی صورتحال بہتر ہوئی ہے لیکن عسکریت پسندی اب بھی ایک چیلنج ہے ۔ایک طویل عرصے سے بھرپور کوششوں کے بعد جموں و کشمیر میں ایسی پرامن صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے لیکن عسکریت پسندی اب بھی ایک چیلنج ہے کیونکہ عسکریت پسندی میں کمی آئی ہے لیکن ختم نہیں ہوئی ہے ۔ Situation Indeed has Improved in J&K
جموں و کشمیر میں ولیج ڈیفنس کمیٹیوں کو ولیج ڈیفنس گروپس کے طور پر تبدیل کرنے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، ڈی جی پی سنگھ نے کہا کہ وی ڈی سی کو مضبوط بنانے اور ان کی اصلاح کی بات طویل عرصے سے چل رہی ہے اور یہ معاملہ وزارت داخلہ کے سامنے ہے۔ Village Defense Committees in Jammu and Kashmi
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایجنسیاں پرامن حالات والے خطوں میں عسکریت پسندی پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز ایسے منصوبوں کو ناکام بنا رہی ہیں اور سرحد پار سے ایسے ڈیزائنوں کو ناکام بنانے کی کوششیں جاری رہیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے جموں وکشمیر میں حالات کو درہم برہم کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں ۔
اُن کے مطابق کولگام میں پنچ کی ہلاکت میں ملوث عسکریت پسند کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں کرکٹ ٹورنمنٹ کے فائنل میچ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیاں پوری مستعدی سے کام کر رہی ہیں۔Militancy Down, Not Over In J&K: DGP
انہوں نے مزید بتایا کہ جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی کو فروغ دینے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔