میاں الطاف جو گوجر طبقے کے سرکردہ رہنما مانے جاتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ 'بی جے پی کے مقامی رہنما خالد جہانگیر نے انہیں فون کر کے بتایا کہ رام مادھو ان سے ملنا چاہتے ہیں لیکن میں نے ان سے کہا کہ میں انہیں ملنا نہیں چاہتا ہوں کیوںکہ بی جے پی کے ساتھ ان کا کوئی واسطہ ہی نہیں ہے۔'
تاہم خالد جہانگیر کا کہنا ہے کہ 'رام مادھو ان کے گھر گاندربل آئے تھے جس دوران انہوں نے میاں الطاف کو کال کر کے بتایا کہ رام مادھو ان سے ملنا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔'