اردو

urdu

ETV Bharat / state

Weather Update Kashmir کشمیر میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات نے منگل کی شام سے جموں و کشمیر میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی درجیہ کی بارش اوربرف و باراں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 3 مارچ سے 7 مارچ تک کشمیر میں موسم عام طور پر خوشک رہنے کا امکان ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 28, 2023, 3:56 PM IST

سرینگر:محکمہ موسمیات نے منگل کی شام سے جموں و کشمیر میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی درجہ کی برف باری اور بارشیں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار کے مطابق 28 فروری کی شام سے یکم مارچ تک کشمیر کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی درجہ کی برفباری اور بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں تین مارچ سے سات مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ موسم خراب رہنے کی صورت میںسرینگر-جموں قومی شاہراہ ، سنتھن ٹاپ، سدھانا ٹاپ پر ٹریفک کی نقل وحمل متاثر ہو سکتی ہے۔ ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں گرچہ گراوٹ درج ہوئی ہے تاہم معمول سے زیادہ ہی درج ہوا ہے۔

گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ کا درجہ حرارت 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:Kashmir Weather Update کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف و باراں کا امکان

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم دجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.2 ریکارڈ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details