وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت مسلسل معمول سے نیچے درج ہوا ہے۔ Rain Brings Down mercury in Kashmirماہ مارچ اور اپریل کے پہلے دو ہفتوں کے دوران وادی میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج ہوا تھا۔ وہیں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق بدھ سے ہی میدانی علاقوں میں بارشوں جبکہ بعض بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری درج کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کے بیچ رک رک کر ہلکی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، بعد ازاں موسم میں بتدریج بہتری متوقع ہے تاہم 25 اپریل تک موسم ابر آلود رہنے کا ہی امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں بھی ہوسکتی ہیں۔ MeT Predicts another Spell of Rain in Kashmirمیدانی علاقوں میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کے سبب درجہ حرارت میں کافی گراوٹ درج کی گئی ہے۔