وادی کشمیر میں حالیہ دنوں ہوئی برفباری اور بارشوں کے سبب درجہ حرارت میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 7.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے کم سے کم درجہ حرارت سے تقریباً 3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ شب کا درجہ حرارت کم سے کم 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے تقریباً 1 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گزشہ شب کم سے کم درجہ حرارت 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے تقریباً 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ پہلگام میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
سرحدی ضلع کپواڑہ میں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے تقریباً 2 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ شب کے کم سے کم درجہ حرارت سے تقریباً 2 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔