اردو

urdu

ETV Bharat / state

'میرا قصبہ میری شان' پروگرام کا آغاز ہوگا - لوگوں سے عوامی ملاقات

پروگرام کے تحت ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ہر میونسپل کمیٹی، میونسپل کونسل اور میونسپل کارپوریشن کو رقم دی جائے گی۔

میرا قصبہ میری شان
میرا قصبہ میری شان

By

Published : Oct 17, 2020, 9:25 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے 'بیک ٹو ولیج' پروگرام منعقد کرنے کے بعد انتظامیہ نے شہری اور میونسپل علاقوں میں 'میرا قصبہ میری شان' پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

یہ دو روزہ پروگرام قصبوں میں پیر کے روز سے شروع کیا جا رہا ہے، جس دوران سرکاری افسران میونسپل علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے عوامی ملاقات کریں گے۔ اس دوران وہ اپنے تعمیر و تروقی کے مسائل کے متعلق ان کو آگاہ کریں گے۔


اس ضمن میں لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے تیارویوں کا جائزہ لیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان دو دنوں میں عوامی خدمت فراہمی کیمپ قائم کئے جائیں گے۔


لیفٹیننٹ گورنر نے دو روزہ پروگرام کے بنیادی مقصد یعنی بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنا کر انہیں قصبوں میں رہنے والی شہری آبادی تک رسائی حاصل کر کے انتظامیہ کو اُن کی دہلیز پر ہی اُن کے مسائل اور شکایات کا ازالہ کرنے پر زور دیا۔


انہوں نے افسروں کو ہدایات دی کہ وہ اس پروگرام کو بلدیاتی لوکل سیلف گورننس کو مستحکم بنا کر لوگوں کے لئے ایک فعال جوابدہ انتظامیہ فراہم رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: نابینا افراد کو خودمختار بنانے کے لیے پروگرام


پروگرام کے تحت ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ہر میونسپل کمیٹی، میونسپل کونسل اور میونسپل کارپوریشن کے حق میں بالترتیب 50 لاکھ روپے، ایک کروڑ اور پانچ کروڑ روپے واگذار کیے جائیں گے جن کا منصفانہ استعمال عمل میں لا کر زمینی سطح پر واضح تبدیلیاں لائی جائیں گی۔

لفٹینٹ گورنر نے کیمپ کے دوران مختلف اہم دستاویزات اور اسناد کی معین مدت کے اندر اجراء پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا اس کے ساتھ ہی سماجی تحفظ اور انفرادی بہبودی سکیموں کی صد فیصد عمل آوری یقینی بنانے کی بھی متعلقہ حکام کو ہدایت دی۔


لفٹینٹ گورنر نے افسروں کو انتظامیہ کی کارکردگی میں خامیوں کی نشاندہی کر کے رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے کہا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنروں اور دیگر اعلیٰ افسروں کو بلدیاتی جن ابھیان کے لئے فیلڈ اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرنے اور پروگرام کی کلہم نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details