اردو

urdu

ETV Bharat / state

Satyapal Singh on Target killing in Kashmir: ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث لوگوں کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: چیئرمین پارلیمانی وفد

پارلیمانی وفد کے چیئرمین نے بتایا کہ پچھلے چالیس برسوں سے کشمیر میں عسکریت پسندی ایک بیماری ہے اور اس کو راتوں رات ختم نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس میں کچھ وقت لگے گا۔ Satyapal Singh on target killing in Kashmir

By

Published : Jun 6, 2022, 7:59 AM IST

atyapal Singh Reaction on the recent  target killing in Kashmir
ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث لوگوں کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے :چیئرمین پارلیمانی وفد

سرینگر: پارلیمانی وفد کے چیئرمین ڈاکٹر ستی پال سنگھ کا کہنا ہے کہ کشمیر میں تعمیر وترقی میں تیز آئی ہے اور یہ کہ حالات بھی پچھلے سالوں کے مقابلے میں معمول پر آئے ہیں، تاہم کچھ عناصر کو یہ راس نہیں آرہا اور وہ حالات کو درہم برہم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث لوگوں کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ Satyapal Singh on target killing in Kashmir

ان باتوں کا اظہار انہوں نے گلمرگ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں تعمیر وترقی کے کاموں میں تیزی آئی ہے اور ماحول بھی پُرامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر یہاں کے حالات کو درہم برہم کرنا چاہتے ہیں تاہم اُنہیں اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ اُن کے مطابق کشمیر میں پتھری بازی اور عسکریت پسندی کے واقعات میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سالوں کے مقابلے میں کشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول پر آئے لیکن کئی عناصر اب ان حالات میں رخنہ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ Target killing kashmir

پارلیمانی وفد کے چیئرمین نے بتایا کہ پچھلے چالیس برسوں سے کشمیر میں عسکریت پسندی کی بیماری ہے اور اس کو راتوں رات ختم نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس میں کچھ وقت لگے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اُن کے مطابق ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث عناصر کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور نئے کشمیر کا خواب ہر صورت میں شرمندۂ تعبیر ہوگا۔ چیئرمین موصوف نے کہا کہ ایل جی منوج سنہا کی سربراہی میں جموں و کشمیر انتظامیہ حالات کو معمول پر لانے کی خاطر اچھا کام کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details