اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mehbooba Urges Ladakh To Unite لداخ کے لوگوں سے محبوبہ مفتی کی اپیل - لیہہ اپکس باڈی میٹنگ

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں ایک ناختم ہونے والے پروپیگنڈے کے تحت جموں کشمیر اور لداخ کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے لداخ کے عوام سے جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ یک جٹ ہوکر جموں کشمیر کی پہچان اور حقوق کی بحالی کی اپیل کی ہے۔Mehbooba urges Ladakh's to unite

mehbooba mufti
mehbooba mufti

By

Published : Jan 10, 2023, 9:34 PM IST

سرینگر:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر و جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلٰی محبوبہ مفتی نے لداخ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ جموں کشمیر کی پہچان اور حقوق کی بحالی کے لیے جموں و کشمیر کی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوں۔Mehbooba urges Ladakh's to unite

محبوبہ مفتی ٹویٹ


انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ" گزشتہ تین برسوں میں ایک ناختم ہونے والے پروپیگنڈے کے تحت جموں کشمیر اور لداخ کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔لداخ کے عوام کی ناراضگی حکومت ہند کے لئے بھی اچھا عندیہ نہیں ہے،کیونکہ یہ اس وقت ہورہا ہے جب چین کے ساتھ سرحد پر حالات ٹھیک نہیں ہے۔"Mehbooba Tweet On Unity


محبوبہ مفتی نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ حکومت ہند جھوٹ کو بھی جھوٹ ثابت کر رہی ہے جب انہوں نے دعوے کیا تھا کہ دفعہ 370 کی منسوخی جموں کشمیر اور لداخ کے لے فائدہ مند قدم ہوگا۔

واضح رہے کہ مرکزی سرکار نے لداخ کے لیے وزیر مملکت برائے داخلہ نیتا آنند رائے کی صدارت میں ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کا ایجنڈا لداخ کی بہبود کے متعلق اقدامات پر گفت و شنید کرنا تھا۔

لیہہ اپکس باڈی اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس نے اس کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے اس کمیٹی کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا۔اس کمیٹی میں لیہہ اور کرگل اضلاع کے سیاسی، مذہبی اور سماجی رہنما شامل ہیں۔ Central Govt Committee For ladakh

مزید پڑھیں:Anti People Laws Enforced in Ladakh لیہہ اور کرگل کے عوام کو مرکزی حکومت کے فیصلے منظور نہیں، قمر علی اخون

خطہ لداخ کے عوام کا مطالبہ ہے کہ مرکزی کے زیر انتظام اس یونین ٹریٹری کو ریاستی درجہ دیا جائے جس میں اسمبلی ہو اور چھٹے شیڈول کا زمرے میں شامل کیا جائے۔ مزید برآں کرگل اور لیہہ اضلاع کے لئے علیحدہ پارلیمانی سیٹیں تشکیل دی جائے۔6TH Schedule For Ladakh

ABOUT THE AUTHOR

...view details