محبوبہ مفتی، سرینگر میں اپنی قیامگاہ پہنچنے کے دوران صحافیوں سے بات نہیں کی۔ تاہم ذرائعِ کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت کے بعد محبوبہ مفتی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گی۔
کل جماعتی اجلاس میں شرکت کے بعد محبوبہ مفتی سرینگر پہنچیں - Mehbooba Mufti in Srinagar
جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی دارالحکومت دہلی میں کل جماعتی اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد آج واپس سرینگر لوٹ آئیں۔
محبوبہ مفتی سرینگر پہنچ گئیں
واضح رہے کہ دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد محبوبہ مفتی نے کہا تھا کہ "جب تک جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال نہیں کیا جاتا وہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی اور دفعہ 370 اور 35 اے کے حوالہ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 'ریاستی درجہ کی بحالی کے بعد ہی انتخابات کرائے جائیں'
Last Updated : Jun 27, 2021, 10:53 PM IST