سرینگر:جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بدھ کے روز جموں و کشمیر انتظامیہ کو ایک بار پھر اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم جمہوریہ کے حوالے سے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'جہاں آئندہ روز بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر چھٹی منا رہا ہے وہیں وادی کشمیر میں دکان داروں کو اپنی دکانیں کھلی رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔' اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'یہ کچھ نہیں بس حکومت کی جانب سے وادی میں سب کچھ معمول دکھانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔ یہ غیر معمولی اور زبردستی اقدامات میں سے ایک ہے، جبکہ باقی بھارت کے مخلتف علاقوں میں کل یعنی کہ یوم جمہوریہ کے موقع پرچھٹی ہے، لیکن کشمیر میں دکانداروں کو مبینہ طور پر اپنی دکانیں کھلی رکھنےکا حکم دیا گیا ہے۔'
Republic Day یوم جمہوریہ کے موقع پر کشمیر میں دکانیں کھلی رکھنے کا حکم، محبوبہ مفتی برہم - محبوبہ مفتی برہم
جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں یوم جمہوریہ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کے گئے ہیں۔ وہیں اس موقع پر وادی کشمیر میں دکانداروں کو اپنی دکانیں کھلی رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جس پر محبوبی مفتی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جموں و کشمیر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب یوم جمہوریہ کے پیش نظر سری نگر میں ٹریفک کی نقل وحرکت کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ ایڈوائزری کےمطابق شہر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم جہاں 26 جنوری کی سب سے بڑی تقریب منعقد ہونے والی ہے، وہاں کی طرف جانی والی سڑکوں کے ٹریفک کو دوسری طرف موڑنے کا حکم دیا گیا یے۔ ایسے میں پانتھ چوک سے ڈل گیٹ کی طرف ٹریفک کی اجازت نہیں دی جائے گی اور تمام موٹر سائیکل سوار اپنی منزلوں تک پہنچنے کے لیے نوگام ،نٹی پورہ، نوگام،صنعت نگر،حیدر پورہ اور بائی پاس شہراہ کا استعمال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Mehbooba Urges Ladakh To Unite لداخ کے لوگوں سے محبوبہ مفتی کی اپیل