چودہ ماہ کی طویل حراست کے بعد پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی سے ان کی پارٹی لیڑران اور کارکنوں نے ملاقات کی۔ یہ ملاقاتوں کا سلسلہ بدھ کی صبح محبوبہ مفتی کی گپکار رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس دوران لیڑروں نے ان کو مبارک باد پیش کی۔
ملاقات کے بعد پی ڈی پی کے جنرل سیکرٹری غلام نبی لون نے کہا کہ آج کی ملاقات غیر سیاسی تھی اور چوںکہ 14 ماہ کے بعد پارٹی صدر سے ملاقات کرنے کے دوران لیڑران اور کارکنان پر مسرت تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی آنے والے دنوں میں صدر کے ساتھ ملاقات کرکے آگے کا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔
دوپہر کو محبوبہ مفتی کی رہائش پر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ پہنچے اور ان کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد عمر عبداللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے محبوبہ کی خیر و آفیت پوچھی۔