سرینگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر کی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے یہاں ہر ہفتے ایک معصوم کا خون بہایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سیکورٹی کے نام پر جابرانہ اقدام کرنے کے باوجود بھی لوگوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار سری نگر میں گذشتہ شام ایک سیلز مین کی نامعلوم بندوق برادروں کے ہاتھوں ہلاکت کے رد عمل میں منگل کے روز اینے ایک ٹویٹ میں کیا۔
انہوں نے ٹویٹ میں کہا: ’جموں و کشمیر میں حالات اس حد تک بگڑچکے ہیں کہ ہر ہفتے ایک معصوم شہری کا خون بہایا جاتا ہے‘۔
ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ سیکورٹی کے نام پر جابرانہ اقدام کرنے کے باوجود بھی لوگوں کو مارا جا رہا ہے اور لوگوں کو وقار اور نارملسی کا کوئی احساس نہیں ہے۔ میں پساندگان کی خدمت میں تعزیت کرتی ہوں‘۔
یہ بھی پڑھیں :
وا ضح رہے کہ سرینگر کے بہوری کدل علاقے میں پیر کی شام نامعلوم بندوق برداروں نے محمد ابراہیم خان ولد غلام محمد خان ساکن اشٹنگو بانڈی پورہ نامی ایک سیلز مین کو نزدیکی سے گولیاں بر سا کر ابدی نیند سلادیا۔