سرینگر:جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے ہفتے کے روز مرکزی سرکار کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔ محبوبہ مفتی نے بھوک سے دوچار ممالک کی عالمی فہرست میں بھارت کی مزید تنزلی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: ’’ ’نئے بھارت‘ کے بلند و بانک دعووں کے پیچ ہم گلوبل ہنگر انڈیکس میں نیپال اور بنگلہ دیش حتی کہ سری لنکا سے بھی پیچھے ہیں۔‘‘ Mehbooba Mufti Attacks BJP on Global Hunger Index
Mehbooba Mufti on Global Hunger Index گلوبل ہنگر انڈیکس میں بھارت کی تنزلی، محبوبہ کا شدید رد عمل
محبوبہ مفتی نے بھوک سے دوچار ممالک کی عالمی فہرست میں بھارت کی تنزلی پر بھارتیہ جنتا پارٹی، گودی میڈیا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ Mehbooba on Global Hunger Index
گلوبل ہنگر انڈیکس میں بھارت کی تنزلی، محبوبہ کا شدید رد عمل
محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے ’گودی میڈیا‘ کو تنقید کا نشانہ بنایا: ’’گودی میڈیا بڑے ہی آرام سے اس معاملے کو نظر انداز کرکے نماز، مندر اور مسجد کے معاملات پر توجہ مرکوز کرے گا۔ یہ سب کچھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دین ہے۔‘‘