اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: 'مساجد کے ائمہ اور منتظمین انتطامیہ سے تعاون کریں'

یونین ٹریٹری جموں و کشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے مساجد کے ائمہ حضرات اور منتظمین سے اپیل کی ہے کہ وہ مہلک کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے انتظامیہ کا ساتھ دیں اور لوگوں کو متحرک کریں۔

'مساجد کے امام اور منتظمین انتطامیہ سے تعاون کریں'
'مساجد کے امام اور منتظمین انتطامیہ سے تعاون کریں'

By

Published : Jun 4, 2020, 3:06 PM IST

بصیر احمد خان جو کہ کشمیر صوبے میں کورونا وائیرس کے پھیلاﺅ پر قابو پانے کے لیے کی جا رہی کوششوں کے انچارج بھی ہیں، نے مساجد کے منتظمین سے کہا کہ وہ لوگوں سے بھی اپیل کریں کہ اس وقت نمازیں گھروں میں ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت سے چند لوگوں نے بانڈی پورہ میں تبلیغ کی تھی جس کی وجہ سے ہی باںڈی پورہ میں کورونا وائرس کے معاملات سامنے آئے ہیں۔

بصیر احمد خان نے کہا کہ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ جو لوگ ان کے رابطے میں تھے اور جو ان سے ملے تھے ان کو تلاش کر کے ان کی بھی جانچ کی جائے تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم گھر گھر راشن اور گیس پہنچا رہے ہیں تاکہ لوگ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور کورونا وائرس کے خطرات کو روکا جائے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور انتظامیہ کی مدد کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details