اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: رہنما خطوط کی خلاف ورزی، کئی دکانیں سربمہر - جرمانہ بھی وصول

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

کشمیر: رہنما خطوط کی خلاف ورزی، کئی دکانیں سربمہر
کشمیر: رہنما خطوط کی خلاف ورزی، کئی دکانیں سربمہر

By

Published : Jul 20, 2020, 7:36 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں رہنما خطوط کی خلاف ورزی کی پاداش میں کئی دکانوں کو سربمہر کیا گیا۔

نمائندے کے مطابق ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے پیر کو سرینگر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران سرکار اور محکمہ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں کئی دکانوں اور شاپنگ مالز کو سربمہر کیا گیا۔ اس دوران کئی دکانداروں سے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔

اس موقع پر سب ضلع مجسٹریٹ شاذیہ اختر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کویڈ 19 کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ایسے اقدام کی اشد ضرورت ہے جبکہ اس دوران انتظامیہ نے پہلے ہی ہدیات جاری کر دی تھیں جس کی خلاف ورزی کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details