اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dog Bites Incident in Srinagar بادام واری میں آوارہ کتے نے چار افراد کو کاٹ کھایا، علاقے میں خوف ودہشت - Sterilization of stray Dogs in Srinagar

ایک اعداد و شمار کے مطابق جی ایم سی سرینگر میں قائم اینٹی ریبیز کلنک میں اپریل 2022 سے 2023 تک تقریباً 7 ہزار افراد کتوں کے حملوں سے زخمی ہوئے ہیں۔ اسی طرح جموں صوبہ میں ہر سال آوارہ کتوں کے حملوں میں تقریباً 10 ہزار افراد زخمی ہوتے ہیں۔

many-persons-injured-in-dog-bite-in-badam-wari-srinagar
بادام واری میں پاگل کتے نے چار افراد کو کاٹ کھایا، علاقے میں خوف ودہشت

By

Published : Jul 21, 2023, 6:11 PM IST

سرینگر:جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے پوکھری بل بادام واری میں پاگل کتے نے چار افراد کو کاٹ کھایا۔بتادیں کہ پچھلے کئی روز سے اس علاقے میں جنگلی جانور کی موجودگی کے بارے میں مقامی لوگوں نے شکایت کی ہےاطلاعات کے مطابق جمعے کے روز پوکھر ی بل بادام واری علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب پاگل کتے نے چار افراد پر حملہ کرکے انہیں زخمی کیا۔

معلوم ہوا ہے کہ جمعے کی صبح سات بجے کے قریب پوکھری بل بادام واری میں نامعلوم جنگلی جانور نے فضل حسین ساکن تھانہ منڈی راجوری پر حملہ کرکے اس کو زخمی کیا اور بعد ازاں اسے علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ایک مقامی فضل حسین نے اس حوالے سے بتایا کہ اس پر ایک جنگلی جانور نے حملہ کیا ہے۔اس سے جب سوال کیا گیا کہ آیا پاگل کتے نے اس پر حملہ کیا ہے یا کسی اور جانور نے تو اس نے بتایا کہ یہ آوارہ کتا نہیں بلکہ ایک جنگلی جانور تھا۔ ابھی فضل حسین پر حملے کی خبر سوشل میڈیا سائٹوں پر گردش کر رہی تھی کہ علاقے میں مزید تین افراد پاگل کتے کے حملے میں زخمی ہوئے۔

وائلڈ لائف محکمہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ جمعے کے روز بادام واری میں پاگل کتے نے چار افراد کو کاٹ کھایا اور بعد ازاں مقامی لوگوں نے پاگل کتے کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں جنگل جانور جس کو چند مقامی افراد نے دیکھا ہے کی تلاش جاری ہے۔ان کے مطابق علاقے میں جنگلی جانور کی موجودگی کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتا ہے لہذا پورے علاقے میں وائلڈ لائف کی ٹیمیں تعینات ہیں ۔

مزید پڑھیں:Sterilization of stray Dogs in Srinagar آوارہ کتوں کی نسبندی آئندہ دنوں میں بڑے پیمانے پر کی جائی گی: ایس ایم سی افسر

بتادیں کہ گزشتہ کئی دنوں سے بادام واری علاقے میں تیندوے کی موجودگی کی افواہیں گشت کر رہی ہیں لیکن وائلڈ لائف محکمہ کا کہنا ہے کہ تیندوے کی موجودگی کا ابھی تک کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details