اردو

urdu

By

Published : Jun 26, 2022, 9:08 PM IST

ETV Bharat / state

National Integration Programme in Srinagar: ایک بھارت شریشٹھ بھارت پروگرام میں منوج سنہا کی شرکت

پورے ملک کے 200 سینئر کیڈٹس کے لیے ایک بھارت شریشٹھ بھارت خصوصی قومی یکجہتی کیمپ کا آغاز گزشتہ 15 جون کو سری نگر میں آغاز ہوا تھا۔

National Integration Programme in Srinagar
ایک بھارت شریشٹھ بھارت پروگرام میں منوج سنہا کی شرکت

سرینگر:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جاکلی مرکز سری نگر میں این سی سی کے ایک بھارت شریشٹھ بھارت خصوصی انٹیگریشن کیمپ کا دورہ کیا۔ جاکلی مرکز سری نگر میں یہ کیمپ گزشتہ 15 تاریخ سے جاری ہے جس میں ملک کے مختلف حصوں سے 200 سینئر این سی سی کیڈٹس حصہ لے رہے ہیں۔ اس کیمپ کا آج آخری دن تھا۔ اس انٹی گریشن کیمپ کا مقصد نوجوانوں کو اکٹھا کرنا اور انہیں یہ بتانا تھا کہ ہمارا ملک کتنا متنوع ہے اور کس طرح مختلف ثقافتیں اس ملک کی اہمیت بڑھا رہی ہیں۔

ایک بھارت شریشٹھ بھارت پروگرام

واضح رہے کہ اس کیمپ کا آغاز ریاست کے چار ممتاز مذاہب کی عبادت گاہوں مندر، مسجد، گوردوارہ، گومپا کمپلیکس میں ایک پروقار تقریب سے ہوا تھا۔ کیمپ کا باضابطہ افتتاح بریگیڈیئر کے ایس کلسی گروپ کمانڈر این سی سی گروپ سرینگر نے این سی سی ڈائریکٹوریٹ کی نمائندگی کرنے والے اپنے روایتی لباس میں سترہ کیڈٹس کے ذریعے علامتی طور پر چراغ جلا کر کیا تھا۔ اس کے بعد جموں کشمیر اور لداخ کے NCC کے کیڈٹس کی طرف سے ایک شاندار ثقافتی پریزنٹیشن پیش کی گئی جس میں خوبصورتی سے کوریوگراف شدہ گروپ ڈانس کے ساتھ جموں و کشمیر کی بھرپور ثقافت کی نمائش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:National Integration Programme in Srinagar: سرینگر میں ایک بھارت شریشٹھ بھارت پروگرام کا اہتمام

ABOUT THE AUTHOR

...view details