اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: منوج سنہا نے ڈانڈی مارچ میں شرکت کی

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آزادی کا امروت مہوتسو کی تقریبات میں شرکت کی اور گجرات کے بوریاساد سوریہ مندر میں منعقدہ ڈانڈی مارچ میں شرکت کی۔

By

Published : Mar 19, 2021, 10:49 PM IST

منوج سنہا نے گجرات میں ڈانڈی مارچ میں شرکت کی
منوج سنہا نے گجرات میں ڈانڈی مارچ میں شرکت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'میں اس پاک سرزمین کے سامنے ماتھا ٹیکتا ہوں اور اپنے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس میلے میں شرکت کی'۔

منوج سنہا نے گجرات میں ڈانڈی مارچ میں شرکت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی جائے پیدائش کرامسد جا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے پھولوں کی چادر چڑھائی۔

ایل جی نے اس موقع پر خطاب بھی کیا اور مہاتما گاندھی سمیت اور ان تمام لیڈران کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے بھارت کی آزادی میں اہم رول ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے ساتھ ہم سب کو یہ تہوار پُرعزم طریقے سے منانا چاہیے اور ترقی یافتہ بھارت کے خواب کو حاصل کرنے کے احساس کے ساتھ منانا چاہئے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے نئی نسل سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کے مجاہدِ آزادی کی ہمت اور استقامت سے متاثر ہوں، جنہوں نے مادر وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ملک کی تعمیر میں اپنا کردار نبھائیں۔

انہوں نے اسکولوں اور کالجوں میں گجرات کی عظیم شخصیات کی آواز کو عام لوگوں تک پہنچانے اور انہیں ملک کے دیگر حصوں کی لائبریریوں میں بھی دستیاب بنانے پر زور دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details