اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کی نوکر شاہی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل - etv bharat

جنرل ایڈ منسٹریٹو محکمہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ میں کم از کم 66 کشمیر ایڈ منسٹریٹو سروسز (کے اے ایس) کے افسران کے تبادلے و تقرریاں کرنے کا فیصلہ صادر کیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر کی نوکر شاہی میں بڑے پیمانے پر پھیر بدل
جموں و کشمیر کی نوکر شاہی میں بڑے پیمانے پر پھیر بدل

By

Published : Apr 19, 2021, 6:41 AM IST

جموں کشمیر حکومت نے اتوار کو انتظامیہ میں بھاری ردوبدل کرتے ہوئے 66 کے اے ایس آفیسران کے تبادلے اور تقرریاں کی گئیں۔ جس دوران تصدق حسین کو ناظم تعلیم کشمیر کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔

جنرل ایڈ منسٹریٹو محکمہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق منیر الاسلام (کے اے ایس ) ڈائریکٹر آرکائیوز، آثار قدیمہ اور عجائب گھر کا تبادلہ کرکے انہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر / سکریٹری، جے اینڈ کے بلڈنگ اور دیگر تعمیراتی ورکرز ویلفیئر بورڈ کے بطور تعینات کیا گیا جبکہ اس جگہ پر تعینات مظفر احمد پیر( کے اے ایس ) کو اگلے احکامات کے تحت جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

لیفٹنٹ گورنر سکریٹریٹ میں تعینات ایڈیشنل سکریٹری، راہل پانڈے جو کہ ناظم اطلاعات جموں کشمیر کے اضافی عہدے پر تعینات ہے کو ڈائریکٹر، آرکائیوز، آثار قدیمہ اور میوزیم جموں کشمیر کا اضافی عہدہ بھی سونپ دیا گیا ہے۔ جبکہ ان کے پاس سکریٹری جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ، ثقافت اور لنگویجز کا بھی اضافی عہدہ رہے گا۔

شوکت اعجاز بٹ (کے اے ایس) جو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے حکمنامہ کے منتظر تھے کو کمشنر سٹیٹ ٹیکس جموں کشمیر کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ جنہوں نے پریڈیم کرشن بٹ (کے اے ایس ) جو کہ ایڈیشنل کمشنر، اسٹیٹ ٹیکس (ٹیکس پلاننگ، پالیسی اور ایڈوانس رولنگ) سے فارغ کیا۔

جتیندر سنگھ (کے اے ایس) جو کہ ڈائریکٹر امور صارفین جموں کے عہدے پر تعینات تھے کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائریکٹر، فلوریکلچر جموں کو تعینات کیا گیا۔

حکمنامہ کے مطابق نیتو گپتا (کے اے ایس) مشن ڈائریکٹر، آئی سی ڈی ایس جموں کشمیر کو تبدیل کرکے انہیں ایڈیشنل کمشنر، اسٹیٹ ٹیکس (انتظامیہ اور انفورسمنٹ) جموں کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔

طارق احمد زرگر (کے اے ایس) خصوصی سکریٹری برائے حکومت محکمہ صنعت و تجارت کو تبادلہ کرکے ڈائریکٹر دیہی ترقی کشمیر جبکہ ان کے علاوہ بھاوانی رکوال ( کے اے ایس) منیجنگ ڈائریکٹر جموں و کشمیر ایگرو انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو تبدیل کر کے ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ (سابقہ آفسر آبادکاری افسر)، جموں کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ اسی طرح سے بشیر احمد خان (کے اے ایس)، ڈائریکٹر امور صارفین کشمیر کو تبادلہ کرکے انہیں ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری تعینات کیا گیا

مطہورا معصوم (کے اے ایس) ایڈیشنل ڈائریکٹر سکمز صورہ کو تبادلہ کرکے ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کشمیر تعینات کیا گیا۔ ڈاکٹر عبد سلام میر ( کے اے ایس) جو کہ ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری کشمیر کے عہدے پر تعینات تھے جبکہ ان کے پاس، ایگزیکٹو آفیسر جموں و کشمیر حج کمیٹی کا اضافی چارج بھی تھا کو تبادلہ کرکے ڈائریکٹر فوڈ، سول سپلائی اینڈ کنزومر آفیسرس کشمیر تعینات کیا گیا جبکہ وہ اگلے احکامات تک ایگزیکٹو آفیسر جموں و کشمیر حج کمیٹی کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔

مشیر احمد (کے اے ایس) جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ میں امتحانات کے کنٹرولر تھے کو تبدیل کر کے ان کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ ڈائریکٹر، قبائلی امور جموں کشمیر محمد حنیف ملک (کے اے ایس) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کشتواڑ کو تبادلہ کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ڈوڈہ، سورت سنگھ (کے اے ایس) کی جگہ تعینات کیا گیا اور سورت سنگھ کو جنرل ایڈ منسٹریشن محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اشوک کمار (کے اے ایس) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ادھم پور کو تبادلہ کرکے انہیں جموں کشمیر سروس سلکشن بورڈ کے کنٹرولر امتحانات کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔

ارون کمار منہاس (کے اے ایس) پروجیکٹ ڈائریکٹر سمگرا شکھاشا ابھیان کا تبادلہ کرکے انہیں منیجنگ کے عہدے پر تعینات گیا۔ ڈائریکٹر جموں و کشمیر ایگرو انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن اشوک کمار پنڈتا ( کے اے ایس) جو کہ محکمہ اطلاعات کے ایڈیشنل سکریٹری کے بطور تعنات تھے کا تبادلہ کیا گیا ہے اور انہیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر رام بن کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔

ریاض احمد وانی (کے اے ایس) ڈائریکٹر، اربن لوکل باڈیز کشمیر کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سکمز صورہ تعینات کیا گیا جبکہ کشور سنگھ چب (کے اے ایس) ڈائریکٹر، فلوریکلچر جموں کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر دیہی ترقی جموں تعینات کیا گیا جب کہ سدرشن کمار (کے اے ایس ) اگلے احکامات تک جنرل ایڈ منسٹریٹیو محکمہ میں رپورٹ کریں گے۔

محمد یوسف میر (کے اے ایس) ایڈیشنل رجسٹرار کوآپریٹوز، کشمیر کا تبادلہ کرکے انہیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، شوپیاں کے عہدے پر تعینات کیا جبکہ محمد یونس ملک (کے اے ایس) ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر کو جوائنٹ فنانشل کمشنر، زرعی اصلاحات، مالیاتی کمشنر ریونیو کے دفتر میں تعینات کیا گیا ہے۔

فاروق احمد شاہ (کے اے ایس) اگلے احکامات تک جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کو رپورٹ کریں گے۔ اسی طرح سے قاضی سرور (کے اے ایس) ڈائریکٹر، رورل ڈیولپمنٹ کشمیر کو تبادلہ کرکے انہیں ایڈیشنل کمشنر کشمیر تعینات کیا گیا جبکہ وہ اگلے احکامات تک ڈائریکٹر کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ کشمیر کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔

نذیر احمد لون (کے اے ایس) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپواڑہ، کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کپواڑہ تعینات کیا گیا ہے۔ وہ ایڈیشنل ڈپٹی کا اضافی چارج بھی سنبھالے گے۔ تصدق حسین میر (کے اے ایس) جو کہ ڈویڑنل کمشنر کشمیر کے دفتر میں ایڈیشنل کمشنر اور کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ کشمیر کے ڈائریکٹر کے اضافی چارج پر فائض تھے کو تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹر، اسکول ایجوکیشن کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ حارث احمد ہینڈو (کے اے ایس) جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر کو تبدیل کر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ٹوریزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی پہلگام تعینات کیا گیا ہے۔

محمد اشرف بٹ (کے اے ایس ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، کپواڑہ کو تبدیل کر کے یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس محکمہ کے اسپیشل سکریٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details