سرینگر:لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کو سرینگر راج بھون میں پلوامہ کے پیرا ایتھلیٹ کھلاڑی عرفان احمد میر سے ملاقات کی۔ راج بھون میں تعینات ایک افسر کا کہنا تھا کہ "بات چیت کے دوران عرفان میر نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ جموں و کشمیر میں مخصوص کھلاڑیوں کے لیے کھیلوں کی سہولیات کو فروغ دینے اور ترقی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔"Para Athlete Irfan Ahmad Mir Meets LG
افسر کا کہنا تھا کہ "نابینا افراد کے لیے بین الاقوامی کرکٹ سیریز میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے پیرا ایتھلیٹ کے ہمت اور عزم کی تعریف کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے انہیں یوتھ سروسز اور کھیل کے محکمے کے ذریعے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔"
اُن کا مزید کہنا تھا کہ" یوٹی انتظامیہ تمام نوجوانوں خاص طور پر معذور کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم، تربیت یافتہ کوچ، نمائش کے دورے وغیرہ کے مقابلے میں بہترین کھیلوں کا ماحولیاتی نظام فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے عرفان میر کو ان کی مستقبل کی کوششوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔"
Irfan Mir Meets LG: پیرا ایتھلیٹ کھلاڑی عرفان میر کی ایل جی سے ملاقات - راج بھون جموں
سرینگر کے راج بھوان میں آج جموں و کشمیر کے پیرا ایتھلیٹ کھلاڑی عرفان احمد میر نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ عرفان میر بصارت سے محروم ہونے کے باوجود سات دیگر مخصوص افراد کی ٹیم کے ساتھ سیاچن گلیشیئر پر چڑھے تھے۔ Para Athlete Irfan Ahmad Mir Meets LG
قابل ذکر ہے کہ عرفان میر بصارت سے محروم ہونے کے باوجود سات دیگر خصوصی طور پر معذور افراد کی ٹیم کے ساتھ سیاچن گلیشیئر پر چڑھے تھے اور ان کا تذکرہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے "من کی بات" ریڈیو پروگرام میں کی تھی۔