سرینگر:وادی کشمیر میں دو روز سے ہلکی بارشوں اور ابر آلود آسمان کا سلسلہ جاری ہے جس سے درجہ حرارت میں کچھ حد تک کمی واقع ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے دو مئی کو پیشن گوئی کی تھی کہ وادی میں 3 تا 6 مئی تک موسم میں تبدیلی ہوگی جس سے ابر آلود آسمان کے ساتھ ساتھ درمیانی درجہ کی بارش ہوگی۔ Light Rains In Kashmir
اس پیش گوئی کے عین مطابق وادی میں منگل کو عیدالفطر کے نماز کے اختتام سے ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو دوپہر تک جاری رہا۔ تاہم دوپہر کے بعد موسم میں بہتری آئی اور بارشیں تھم گئیں۔ اس بارش سے گرمی کی شدت میں بھی کمی واقع ہوئی۔ Heat wave Dip in Kashmir
آج صبح پھر سے بارش شروع ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں پانچ مئی تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کی توقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازں موسم میں بتدریج بہتری متوقع ہے۔
گرمائی دارلحکومت سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وادی کے سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔