سری نگر:وادی کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار ہے اور شبانہ درجہ حرارت میں بھی بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 13 مارچ کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 14 سے 17 مارچ تک موسم خشک مگر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارشوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں سے 18 سے 21 مارچ تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران رک رک بارشیں ہونے کا بھی امکان ہے۔ ادھر وادی میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بھی بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔