اردو

urdu

Enrolment Drive in JK نئی انرولمنٹ مہم کے تحت اسکولی داخلوں میں 14.5 فیصد کا اضافہ

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کا کہنا ہے کہ پری پرائمری اور پرائمری کلاسز میں طلباء کے اندراج کے لیے کمزور طبقات پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے جس میں خانہ بدوش بچے، دور دراز علاقوں کے لڑکے لڑکیاں اور ایس سی اور ایس ٹی زمرے کے بچے وغیرہ شامل ہیں۔

By

Published : Sep 5, 2022, 3:38 PM IST

Published : Sep 5, 2022, 3:38 PM IST

Enrolment Drive JK: نئی انرولمنٹ مہم کے تحت اسکولی داخلوں میں 14.5فیصد کا اضافہ
Enrolment Drive JK: نئی انرولمنٹ مہم کے تحت اسکولی داخلوں میں 14.5فیصد کا اضافہ

سرینگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ 'قومی تعلیمی پالیسی کے ایک حصے کے طور پر 'آؤ اسکول چلیں' مہم کے تحت بچوں کو اسکولوں کی طرف راغب کرنے کی ایک نئی انرولمنٹ مہم میں 2020 کے مقابلے میں 2021-22 کے اندراج میں 14.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔' LG Manoj Sinha on Enrolment Drive

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ایک لاکھ 6500 ہزار طلباء کو یوٹی کے مختلف اسکولوں میں داخل کیا گیا ہے۔ Manoj Sinha on Enrolment Drive محکمہ اسکول ایجوکیشن کے منفرد اقدام کے تحت 'تلاش سروے' کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے 20 لاکھ بچوں کا سروے کیا گیا ہے اور ان میں سے 93 ہزار سے زائد طلباء اسکولوں سے باہر پائے گئے یا ان کا داخلہ نہیں ہوا ہے۔

سنہا نے کہا کہ پری پرائمری اور پرائمری کلاسز میں طلباء کے اندراج کے لیے کمزور طبقات پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے جس میں خانہ بدوش بچے، دور دراز علاقوں کے لڑکے لڑکیاں اور ایس سی اور ایس ٹی زمرے کے بچے وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کم از کم 100 بہترین اساتذہ، لیکچررز کو تربیت کے لیے جموں و کشمیر سے باہر بھیجا جا رہا ہے، جو ماسٹر ٹرینرز اور (طلبہ کے لیے بطور) نمونہ کے طور پر کام کریں گے اور بچوں کی پنہاں صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر بھی کام کریں گے۔ اس کے لئے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافے کے لیے یوٹی میں طالب علم اور اساتذہ کی مشغولیت کے لیے ایک سٹوڈنٹ مینٹرشپ پروگرام شروع کیا گیا ہے جو تعلیمی اداروں میں طلباء کی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے اور تعلیم و تعلم کے نتائج کو مضبوط بناتا ہے۔Enrolment Drive in Jammu and Kashmir

ایل جی نے مزید کہا کہ یو ٹی میں 12ویں جماعت کے پاس آؤٹ طلباکو ہنر کی تربیت فراہم کرنے کے لیے ایچ سی ایل ٹیک بیHCL TechBee کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کی کوشش یہ ہے کہ قومی تعلیمی پالیسی کی سفارشات کے مطابق طلباء میں تخلیقی صلاحیت، سائنسی مزاج، کاروباری اور اخلاقی قیادت پیدا کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details